وکلاء نے پنجاب بار کی ہڑتال ایک مرتبہ پھر ناکام بنا دی

Published On 06 June,2024 10:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ اور صوبہ بھر کی ضلعی و تحصیل عدالتوں میں ہڑتال نہ ہوسکی، پنجاب بار کی ہڑتال کی کال کو وکلا نے مسترد کر دیا۔

صوبہ بھر میں عدالتی کارروائی معمول کے مطابق جاری رہی، پنجاب کے پروفیشنل وکلا نے پنجاب بار کی ہڑتال کی کال کو برے طریقے سے ناکام بنایا، لاہور ہائی کورٹ میں مجموعی طور پر 526 مقدمات کے فیصلے ہوئے، عدالت عالیہ کی پرنسپل سیٹ پر 269 مقدمات کے فیصلے ہوئے۔

اس کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ کے علاقائی بینچز ملتان میں 108 مقدمات، بہاولپور میں 96 اور راولپنڈی بینچ پر 53 مقدمات کے فیصلے کئے گئے، پنجاب کی ماتحت عدلیہ میں 12 ہزار 536 نئے مقدمات دائر ہوئے۔

صوبہ بھر کی ضلعی عدلیہ میں 15 ہزار 311 مقدمات کے فیصلے کئے گئے، ضلعی عدلیہ کے ججز نے محنت و جانفشانی سے اپنے فرائضِ منصبی سرانجام دیئے۔