اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب خان نے سبز ہلالی پرچم لہرا کر پاکستانی ٹیم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اپوزیشن لیڈرعمر ایوب خان نے ٹیم کی جیت کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا، عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کا امریکہ میں کرکٹ میچ ہونے جارہا ہے، ہماری دلی دعا ہے کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر میدان مارے، ہماری دعا ہے ہندوستان کو تاریخی شکست دے۔
اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ہماری دعائیں اور حوصلہ افزائی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، سبز جھنڈے تلے ہم سب ایک ہیں، پاکستان ہے اور یہ جھنڈا ہے تو ہم سب ہیں، پاکستان زندہ باد۔