سوات: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جب حق کے فیصلے ہوں گے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان رہا ہو جائیں گے۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی طاقت، قانون کی بالادستی کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
اسد قیصر نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کی بالادستی کے لئے مہم شروع کر رہے ہیں، عوامی مینڈیٹ کی توہین ہم نہیں مانتے، ملک میں جمہوریت کی بالادستی کے لئے مہم شروع کر رہے ہیں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا، بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردی کا خدشہ ہے، بدامنی پھیلانے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے، ہمیں کلاشنکوف نہیں قلم اور امن چاہئے، این ایف سی ایوارڈ سے متعلق وعدوں کوپورا کیا جائے۔
اسد قیصر نے کہاکہ اگر زبردستی فیصلے مسلط کئے گئے تو ہم کسی بھی صورت ان کو قبول نہیں کریں گے۔