زرتاج گل سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد

Published On 08 June,2024 08:33 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) زرتاج گل کو سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دے دی۔

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کیلئے چار نام تجویز کئے تھے، پارلیمانی لیڈر کیلئے زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چٹھہ کا نام تجویز کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پیر کو سنی اتحاد کونسل کے سربراہ سپیکر قومی اسمبلی کو زرتاج گل کی باقاعدہ نامزدگی بارے آگاہ کریں گے۔