اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے قاسم سوری کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف اپیل کے معاملے پر گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قاسم سوری متعدد بار طلبی کے باوجود جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، قاسم سوری کے بھائی نے عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا۔
حکمنامے میں کہا گیا کہ سابق ڈپٹی سپیکر اور رکن پارلیمنٹ کا ایسا رویہ افسوسناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انتخابی عذرداری کیس: سپریم کورٹ کا قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم
عدالت نے حکم دیا کہ قاسم سوری کی طلبی کا اشتہار کوئٹہ کے اخبارات میں دیا جائے، قاسم سوری کے گھر پر نوٹس بھی چسپاں کیا جائے۔
سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت 9 جولائی کو ہوگی۔