یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ تشکیل دیدی

Published On 11 June,2024 11:57 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ تشکیل دے دی۔

10 رکنی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، کمیٹی میں فاروق ایچ نائیک، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، شبلی فراز، محسن عزیز، انوشہ رحمان، شاہ زیب درانی، فیصل واوڈا، سینیٹر احمد خان، سینیٹر منظور کاکڑ شامل ہیں۔

کمیٹی کا اجلاس آج دن ساڑھے 12 بجے طلب کیا گیا ہے، قائمہ کمیٹی خزانہ اجلاس میں چیئرمین کمیٹی کا الیکشن ہوگا۔

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ فنانس بل 25-2024 پر اپنی تجاویز دے گی۔