قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، ضم اضلاع کیلئے 70 ارب کی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ

Published On 11 June,2024 05:14 pm

پشاور: (دنیا نیوز) قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس پشاور میں ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور مشیر خزانہ مزمل اسلم نے شرکت کی، قومی اقتصادی کونسل نے وزیراعلیٰ اور مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کے مطالبے سے اتفاق کیا۔

مشیر خزانہ کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی جانب سے ضم اضلاع کیلئے 70 ارب ترقیاتی گرانٹ دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور ضم اضلاع کے عوام کو ترقیاتی گرانٹ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، مشیر خزانہ نے قومی اقتصادی کونسل سے ٹرانسمیشن لائن کیلئے فنڈز فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔

مشیر خزانہ نے بتایا کہ صوبے میں رواں سال صرف 7 روپے فی یونٹ کے حساب سے 180 میگاواٹ بجلی پیداوار کیلئے تیار ہے، صوبائی حکومت یہی سستی بجلی رشکئی اور درابن اکنامک زونز کو فراہم کرنا چاہتی ہے، این ای سی سے مطالبہ کیا کہ آئی ایم ایف کے مذاکرات میں صوبوں کو بھی شامل کیا جائے۔

مزمل اسلم نے کہا کہ قومی مالیاتی معاہدوں میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔