لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 20 جون کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا، درخواست میں پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
ایک آئینی درخواست میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، ان کا موقف ہے کہ یہ فیصلہ حقائق کے منافی ہے۔