شہر قائد میں آج شام گرج چمک کیساتھ بوندا باندی کا امکان

Published On 23 June,2024 10:22 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں آج شام گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، شہرِ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

دوسری جانب شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔

کراچی کے بیشتر علاقوں میں دن اور رات کے اوقات میں اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی، بجلی نہ ہونے کے باعث پانی کی فراہمی کا سلسلہ بھی متاثر ہوا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں زیادہ سے زیادہ 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی اور 70 فیصد کراچی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے۔