سکردو: سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 3 جاں بحق

Published On 26 June,2024 05:58 pm

سکردو: (دنیا نیوز) گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 سیاح جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

سکردو پولیس کے مطابق افسوسناک حادثہ بشو روڈ پر پیش آیا، حادثے کا شکار ہونیوالے سیاحوں کا تعلق پنجاب سے ہے، چار زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیاحوں کی گاڑی مخالف سمیت سے آنے والی گاڑی کو راستہ دیتے ہوئے کھائی میں گری، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو آر یچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔