کوٹ مٹھن: مسافر وین اور ٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق

Published On 25 June,2024 06:43 pm

کوٹ مٹھن: (دنیا نیوز) تیز رفتار ہائی ایس وین اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ نشتر گھاٹ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر ہائی ایس وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوگیا، حادثے میں 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں میں 2 خواتین، ایک مرد اور ایک بچہ شامل ہے جن کا تعلق نواحی قصبہ کوٹلہ عیسن سے بتایا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرک ہسپتال راجن پور منتقل کردیا ۔