مری: وین کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق

Published On 23 June,2024 07:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مری گھوڑا گلی میں سوزوکی وین کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور2 بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیوحکام کے مطابق مری گھوڑا گلی دناہ کے مقام پر تیز رفتار وین گہری کھائی میں گرنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی چار ایمبولینسیں مع سٹاف موقع پر پہنچے، حادثے میں 45 سالہ کار ڈرائیور اسحاق اور اور 32 سالہ عامر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی عامر کی 28 سالہ اہلیہ مسماۃ سحرش عامر سمیت ان کا 5 سالہ بیٹا احسن عامر اور 2 سالہ بیٹی حریم عامر شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔