فیصل آباد: آتشزدگی سے جھلسنے والے آخری دو افراد بھی جاں بحق، تعداد 9 ہوگئی

Published On 23 June,2024 10:37 am

فیصل آباد:(دنیانیوز) شریف پورہ میں آتشزدگی سے جھلسنے والے آخری دو افراد بھی جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ ایمان فاطمہ، 45 سالہ راحت شامل ہیں ، دونوں الائید ہسپتال میں زیر علاج تھیں، چار روز قبل گھر میں آتشزدگی کے باعث بچوں سمیت 9 افراد جھلس گئے تھے، واقعہ کا کوئی بھی زخمی نہ بچ سکا۔

واضح رہے چار روز قبل لیپ ٹاپ پھٹنے سے گھر میں آگ لگنے سے جھلس کر3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 6افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جس میں خاتون اور بچے بھی شامل تھے۔