ملتان کے ہسپتالوں میں سینکڑوں گیسٹرو اور نمونے کے مریضوں رپورٹ

Published On 22 June,2024 06:26 pm

ملتان : (دنیا نیوز ) ملتان میں کھانے میں بے احتیاطی کے باعث گیسٹرو کے مریضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گیسٹرو کے 204 مریض سرکاری ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ چلڈرن ہسپتال میں ایک دن میں نمونیا کے مریضوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس حوالے سے ترجمان چلڈرن ہسپتال کا کہنا تھا کہ ہمارے ہسپتال میں 6 مزید نمونیا کے مریض رپورٹ ہوئے ،اس وقت چلڈرن ہسپتال میں مجموعی طور پر 22 نمونیا کا شکار بچے زیر علاج ہیں۔