آستانہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کی ملاقات کے ابتدا میں روسی صدر کی گفتگو منظر عامر پر آگئی۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے وزیر اعظم پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے دوبارہ مل کر بہت خوشی ہو رہی ہے، دو سال پہلے ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے ہی اجلاس کے موقع پر سمر قند میں ملے تھے، ہم نے دو طرفہ امور کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی تھی۔
ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کی بدولت دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی اور زراعت کے شعبوں میں ہم اپنے تعاون کو بڑھا سکتے ہیں، غذائی تحفظ کے شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔