سینیٹ: اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب

Published On 04 July,2024 08:33 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا۔

اپوزیشن پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شام ساڑھے 4 بجے ہوگا، اجلاس میں اپوزیشن جماعتیں سینیٹ سیشن سے متعلق حکمت عملی ترتیب دیں گی۔