آستانہ: (دنیا نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی، 2022ء کے سیلاب کے دوران سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے پاکستان کے دورے کے ذکر کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، کرغزستان کے صدر سدیر جاپروف سے بھی بات چیت ہوئی۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت انتہائی اچھے ماحول میں ہوئی۔