آستانہ: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں انڈیپینڈینس پیلس پہنچ گئے۔
اس موقع پر قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیوف نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف آج قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں مصروف دن گزاریں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کی کونسل کے سربراہی اجلاس میں شرکت کر کے اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔
شہباز شریف ایس سی او پلس سمٹ میں بھی شریک ہوں گے اور نیشنل اسٹیٹمنٹ دیں گے، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیوف سے بھی آج وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات متوقع ہے۔