بلاول بھٹو کی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے تمام ایم پی ایز کو دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت

بلاول بھٹو کی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے تمام ایم پی ایز کو دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات بھی کی اور بلوچستان کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

ظہرانے میں بلوچستان کے گورنر جعفر خان مندوخیل، نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، اے این پی کے پارلیمانی سربراہ انجینئر زمرک خان اچکزئی نے شرکت کی۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، مسلم لیگ ن کے رہنما اور صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمان بھی ظہرانے میں شریک ہوئے۔

ظہرانے میں پاکستان پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام، مسلم لیگ ن، عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔