اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے محرم الحرام کے آغاز کے موقع پر اُمت مسلمہ کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے تمام اختلافات کو بھلا کر آپس میں اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر کے ہی ہم اُمت مسلمہ کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، ہمیں اسلامی سال نو کے موقع پر پاکستان کو نئے عزم اور ولولے کے ساتھ آگے بڑھانا اور اسلامی روایات پر بہتر طریقے سے عمل پیرا ہو کر اسلام کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال نو کے موقع پر پوری مسلم دنیا کو فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کرنا ہو گا۔