لاہور:(دنیا نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی فلڈ الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کردی گئی۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں مون سون بارشوں کی صورتحال، پنجاب کے دریاؤں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح بارے فیکٹس شامل ہیں۔
فیکٹ شیٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیالکوٹ اور گجرات میں 12 سے 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، آئندہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر میں مون سون بارشوں کا امکان ہے، پنجاب کے تمام دریاؤں اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 52 فیصد، تربیلا میں 69 فیصد ہے، ستلج، بیاس اور راوی پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 34 فیصد تک ہے، رواں ماہ مون سون بارشوں سے 20 گھر متاثر، 36 لوگ زخمی، 6 لوگ جاں بحق جبکہ 36 جانور ہلاک ہوئے۔
اپنی رپورٹ میں پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ولنرایبل اضلاع میں اربن فلیش فلڈنگ اور سیلابی خطرے کے پیشِ نظر انتظامات مکمل ہیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24/7 صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔