کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شاہین کمپلیکس، مائے کولاچی روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اولڈ سٹی ایریا میں برساتی نالوں کی صورتحال کا جائزہ لیا، میئر کراچی کو کے ایم سی افسران نے نالوں کی صفائی کے حوالے سے بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا کہ شہر میں کہیں کہیں نشیبی علاقوں میں برسات کا پانی جمع ہے۔
میئر کراچی نے ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا کام جلد مکمل کیا جائے، شہر کے بیشتر علاقوں سے نکاسی آب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، شہر کے مزید علاقوں کا دورہ کروں گا۔