کراچی: (ویب ڈیسک ) کراچی میں تنخواہ نہ دینے کے تنازع پر ملازم نے سافٹ ویئر کمپنی کے سی ای او کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ شارع فیصل پر واقع کاوش کراؤن پلازہ کے اندر آفس میں پیش آیا، مقتول کی شناخت نوید خان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ایک کال سینٹر کا چیف ایگزیکٹو آفیسرتھا ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ قاتل اور ملزم کے درمیان ’تنخواہ کی عدم ادائیگی یا کوئی اور مالی تنازع‘ تھا جس کے نتیجے میں 42 سالہ مالک کو 27 سالہ شعیب شاہ نے چاقو گھونپ کر قتل کیا ، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم بھی سافٹ ویئرانجینئر تھا ، اس معاملے پر مزید تحقیقات جاری ہے۔