شکارپور: (دنیا نیوز) سندھ کے ضلع شکارپور میں خان پور انڈس ہائی وے پر ایڈیشنل سیشن جج کی کار پر مسلح افراد نے فائرنگ کی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) امجد شیخ کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایڈیشنل سیشن جج کندھ کوٹ محمد علی قریشی اور ان کا ڈرائیور محفوظ رہے، فائرنگ کا واقعہ گذشتہ رات کا ہے، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے لوٹ مار کے ارادے سے کار روکنے کی کوشش کی، مگر ڈرائیور نے کار آگے بڑھا دی۔