لاڑکانہ: زمین کے تنازع پر دوگروہوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

Published On 09 July,2024 10:30 am

لاڑکانہ: (دنیانیوز) موئن جودڑو کے قریب دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق واقعہ کلہوڑو برادری کے درمیان جاری زمینی تنازع کے باعث پیش آیا ، جاں بحق ہونے والوں میں برکت علی کلہوڑو اور مظہر علی چاکی شامل ہے ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ، فائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔