پشاور: (دنیا نیوز) باجوڑ سے منتخب آزاد امیدوار رکن قومی اسمبلی مبارک زیب پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔
مبارک زیب نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، ایم این اے مبارک زیب آنے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کریں گے۔
پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے مبارک زیب نے بطور آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لیا تھا۔