اسلام آباد: (دنیا نیوز) سنی اتحاد کونسل کے رکن ثنا اللہ مستی خیل نے کہا کہ اڈیالہ جیل جانے پر ہمارے ساتھ بدسلوکی کی جاتی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں ثنا اللہ مستی خیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پنجاب اسمبلی میں بھی رہا ہوں کبھی ایسی بات نہیں ہوئی جو حذف ہو، ایک مرتبہ زبان پھسلی جس کے بعد میں نے خواجہ آصف سے معذرت کر لی انہوں نے کہا میں نے معاف کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سزا سپیکر نے دی، مجھے ایسی سزا دی گئی کہ میں پارلیمان نہیں آسکتا تھا۔