فون ٹیپنگ کا معاملہ قانونی مراحل سے گزر رہا، قومی سلامتی کیلئے یہ ضروری ہے: خواجہ آصف

Published On 09 July,2024 09:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ فون ٹیپنگ کا معاملہ قانونی مراحل سے گزر رہا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صرف قومی سلامتی کے معاملات پر یہ ضروری ہو جاتا ہے، دہشت گردی کے خلاف جو جنگ ہم لڑ رہے ہیں اس میں یہ ضروری ہے، موجودہ حالات میں فون ٹیپنگ کی بالکل حمایت کروں گا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمرایوب اور دیگر لوگ بانی پی ٹی آئی کے فون ٹیپنگ پر فرمودات بھی سن لیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا میرے بھی فون ٹیپ ہوتے ہیں اور ضرور ہونے چاہئیں۔