کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے خالد مگسی کی قیادت میں ملاقات کی۔
وفد نے وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کے استحکام اور عوام دوست بجٹ پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کیا، وفد نے وزیراعظم کا بلوچستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی اور بلوچستان کی عوام کیلئے ترقیاتی اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے دوران ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔