وزیراعظم کا کراچی بندرگاہ پر ہیچی سن پورٹ ساؤتھ ایشین پاکستان ٹرمینل کا دورہ

Published On 07 July,2024 07:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی بندرگاہ پرہیچی سن پورٹ ساؤتھ ایشین پاکستان ٹرمینل کا دورہ کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کو کراچی بندرگاہ پرہیچی سن پورٹ ساؤتھ ایشین ٹرمینل کے دورہ کے دوران پورٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پورٹ ٹرمینل کو جدید طریقے سے چلایا جارہا ہے۔

وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ پورٹ ٹرمینل پر جدید سکینرز نصب کئے گئے ہیں۔