اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔
کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیراعظم کا استقبال کیا، شہباز شریف خصوصی طیارے سے فیصل بیس پہنچے۔
وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی میں کراچی پورٹ ٹرسٹ ، پورٹ قاسم اتھارٹی اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
کراچی میں برآمدی اور درآمدی شعبے سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کراچی پورٹ کا دورہ کریں گے اور بندرگاہ کے آپریشنز کا جائزہ بھی لیں گے، پورٹ پر معاملات میں بہتری کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف ملکی آمدنی میں اضافے، کاروباری برادری کو سہولیات اور برآمدی و درآمدی شعبے کی اصلاحات کے حوالے سے بریفنگ لیں گے اور اس حوالے سے بھی اہم فیصلے لئے جائیں گے۔