اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اہم اجلاس 5 جولائی کو طلب کر لیا۔
تقسیم کار کمپنیوں کے افسران ہو جائیں تیار، حکومت نے اہم فیصلوں کی تیاری کر لی، ناقص کارکردگی کے حامل افسران اور اہلکاروں کو انٹیلیجنس رپورٹ پر برطرف کرنے کی تیاری مکمل ہو گئی۔
انٹیلیجنس ایجنسیز کے افسران پر مشتمل ڈسکو سپورٹ یونٹ رپورٹ جاری کرے گا، پہلے مرحلے میں ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی میں ڈسکو سپورٹ یونٹ قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ڈسکو سپورٹ یونٹ میں شریک افسران کو بجلی چوری روکنے اور وصولیوں پر حصہ ملے گا، بجلی چوری روکنے اور وصولیوں پر 5 تا 10 فیصد رقم بطور انعام ملے گی۔
کابینہ کمیٹی ترمیمی آئل ریفائننگ پالیسی، ڈسکو سپورٹ یونٹ سمیت 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔