اسلام آباد:(دنیا نیوز) ملک بھر میں پاسپورٹ بنانے میں تاخیر کا مسئلہ حل ہونے کے قریب پہنچ گیا۔
حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹ بحران کے خاتمے کیلئے اقدامات تیزکردیئے، پاسپورٹ پرنٹ کرنیوالی نئی مشینیں منگوانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کو ریکوزیشن تیار کرکے وزارت داخلہ کو ارسال کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں نئی مشینیں بیرون ملک سے منگوا لی جائیں گی، 6 ڈیسک ٹاپ اور 2 ای پاسپورٹ مشینیں منگوائی جائیں گی، نئی مشینیں 1 گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاسپورٹ حکام نے بتایا کہ ملک بھر میں گزشتہ ایک سال سے پاسپورٹ تاخیر کا شکار ہے، پاسپورٹ میں تاخیر کی وجوہات کاغذ کی کمی اور مشینریوں کی کم استعداد کار ہے۔