اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں پر فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے بجلی کے بلوں پر فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارتوں کو سولر ٹیوب ویلز پر تیزی سے کام کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ادویات کے ٹی وی ،ریڈیو اور پرنٹ میڈیا پر اشتہارات چلانے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ وزارتوں میں رائٹ سائزنگ اور ڈاؤن سائزنگ سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔
کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے سخت معاشی حالات میں کفایت شعاری پلان پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔
دوران اجلاس وفاقی کابینہ میں وزارتوں اور محکموں کو ختم کرنے کا پلان پیش کیا گیا جبکہ پانچ وفاقی وزارتوں سے متعلق کمیٹی کی سفارشات کابینہ اجلاس میں پیش کی گئیں۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، کشمیر افیئر، وزارت سیفران، صنعت و پیداوار اور وزارت ہیلتھ سروسز سے متعلق کمیٹی کی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔