لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے آرڈیننس کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم 15 جولائی کو سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے والے الیکشن آرڈیننس 2024 کو غیر قانونی قرار دیا جائے، آرڈیننس کے تحت پنجاب میں ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی بھی غیر آئینی قرار دی جائے۔
دائر درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے سے روکا جائے۔