پشاور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے ہتک عزت کے نوٹس پر گورنر فیصل کریم کنڈی کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔
اپنے ردِ عمل میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ان کی عزت ہے، ویسے کمائی بہت کر رہے ہیں، نوٹس کو بھی انہوں نے ایک ذریعہ بنا لیا ہو گا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں نے کچھ سوال کیے تھے جس پر وہ چیخ رہے تھے اور مشترکہ دوستوں کو گلہ کر رہے تھے کہ ہم نے میڈیا کے ذریعے آپریشن کا سنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ آپریشن شروع ہوا تو صوبے کے چیف ایگزیکٹو بیٹھے ہوئے تھے، انہوں نے واک آؤٹ کیوں نہیں کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں حلف لینے کے بعد پریس ٹاک میں وزیر اعلیٰ کو دعوت دی لیکن عزت خود کروانا ہوتی ہے، کبھی کہتے ہیں ایک لیڈر کو بند کروں گا، کبھی دوسرے کو، مگر ان کے پاس کچھ نہیں ہوائی فائرنگ کرتے ہیں۔