اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ ارنڈو خوڑ پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل سعید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہا کہ شہید کانسٹیبل سعید کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہیں، کانسٹیبل سعید نے ادائیگی فرض کے دوران جان کا نذرانہ دےکر شہادت کا اعلیٰ رتبہ پایا۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی وطن پر جان نچھاور کرنے والےشہید کانسٹیبل سعید کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے قوم ایک ہے اور ہر سطح پر عوام نے غیرمعمولی عزم کا اظہار کیا ہے۔