لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایئرایمبولینس نے کام شروع کردیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی ہدایت کے مطابق پنجاب کی عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا، پاکستان کی تاریخ کی پہلی ایئرایمبولینس نےکام شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میانوالی میں چھت سے گرنے والی خاتون کو فوری ریسکیو کرکے "گولڈن آور"میں پنڈی منتقل کیا گیا اور علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔
واضح رہے کہ میانوالی میں بزرگ خاتون چھت سے گری جس کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے بروقت راولپنڈی منتقل کر کے ان کی جان بچا لی گئی۔