راولپنڈی: مسافر وین کھائی میں جاگری، 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

Published On 21 July,2024 07:08 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کہوٹہ کے علاقے سلہہ سوڑ کے قریب مسافر وین گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت چار مسافر جاں بحق، دو بچوں سمیت دس زخمی ہوگئے۔

مسافر وین سوڑ سے کہوٹہ کی جانب آرہی تھی کہ ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 3 خواتین 65 سالہ بزرگ خاتون مقصود بی بی، 60 سالہ خورشید بیگم، 40 سالہ رقیہ بی بی اور 46 سالہ مرد شفیع اللّٰہ جاں بحق ہوگئے۔

حادثے میں دو بچوں سمیت دس مسافر زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کہوٹہ طاہر سکندر اور ایس ایچ او کہوٹہ زکا گیلانی پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

ریسکیو 1122 اور امدادی کارکنوں نے جاں بحق و زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔