کراچی: (دنیانیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ پاکستان میں ری الیکشن کی ضرورت نہیں ، فارم 45کی بنیاد پر تمام سیٹوں کا فیصلہ ہونا چاہیے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 40سال سے ملک میں سٹوڈنٹس یونین ہیں، عوام کو اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہونا چاہیے، جمہوریت میں رائے کی اہمیت ہوتی ہے، جو عوام کی رائے سے نہیں آرہا اس کو حکومت میں نہیں آنا چاہیے، ملک میں فارم 45کی حکومت ہونی چاہیے،فارم 47کی نہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں ری الیکشن کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن بنادی، فارم 45کی بنیاد پر ایک ایک سیٹ کا فیصلہ ہونا چاہیے، جو ہارا ہے ہار جائے اور جو جیتا ہے وہ جیت جائے، اب یہ ذمہ داری سپریم کورٹ کی ہے کہ جمہوریت کو فروغ دینے کیلئے کام کرتی ہے یا نہیں، پاکستان میں جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو پھر فیصلہ کرنا پڑے گا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حق پاکستان کے عوام کا ہے، وہی ووٹ کی طاقت سے کسی کو منتخب کرتے ہیں، ریاست کا مطلب پاکستان کے عوام ہیں، پاکستان کا ایک ایک فرد ریاست ہے، آئین کی بحالی ،بالادستی اور جمہوریت کیلئے سب کو یکجان ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری رویوں کی وجہ سے پاکستان اس حال تک پہنچا ہے، پی آئی اے،ریلوے، سٹیل مل پاکستانی ترقی کے علمبردار ہوتے تھے، یہ تمام ادارے کسی دیہاتی نے تو تباہ نہیں کیے، یہ ادارے بیوروکریٹس اور اشرافیہ نے تباہ کیے ہیں، ڈکٹیٹرز کی گود میں پلنے والے سیاستدان ناکام ہوچکے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حق پاکستان کے عوام کا ہے، وہی ووٹ کی طاقت سے کسی کو منتخب کرتے ہیں، ریاست کا مطلب پاکستان کے عوام ہیں، پاکستان کا ایک ایک فرد ریاست ہے ،حالات کو بے قابوہونے سے بچایا جائے،عوام کو حق دیا جائے۔