جماعت اسلامی کا الیکشن 2024 پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

جماعت اسلامی کا الیکشن 2024 پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی نہیں قلی قبول کرنا پڑے گا، سپریم کورٹ سے استدعاہے پورے الیکشن پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جیتنے کیلئے 70 ہزار اضافی ووٹ ڈلوانے پڑے، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی کیا حیثیت رہ گئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، حق دو عوام کو تحریک پورے پاکستان میں شروع ہوچکی ہے، کل ملک بھر میں احتجاج ہوں گے، مڈل کلاس کو تباہ کیا جارہاہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن کی روشنی میں قانون سازی کی جائے، عدالت عظمیٰ کا فیصلہ تازہ ہوا کا جھونکا ہے، ایم کیو ایم کو کراچی سےقومی اسمبلی کی 15 نشستیں دےدی گئیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا ہے کہ اب مزید پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنے جارہے ہیں ، آئی ایم ایف کے کہنے پر یہ اخراجات کو کم نہیں کریں گے، 200یونٹ تک ریلیف دے رہے ہیں لیکن 201 یونٹ والے کا کیا قصور ہے۔