لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر مینار پاکستان پر 'یوم صدر' تقریب منانے کے لیے اجازت طلب کر لی۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے اجازت نامہ کی درخواست جمع کروا دی گئی، ذرائع کے مطابق درخواست میں 25 جولائی کی رات کو آتش بازی اور کیک کاٹنے کی تقریب کی اجازت مانگی گئی ہے۔
درخواست پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل میر نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جمع کروائی، پی پی پی نے 1000 لوگوں کے لیے کرسیاں اور شامیانے لگانے کے انتظامات کی اجازت مانگی ہے۔
ذرائع کے مطابق تقریب میں میوزیکل نائٹ کے حوالے سے بھی اجازت مانگی گئی ہے۔