اکانومی، گورننس، سوسائٹی کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے کوشاں ہیں: شزہ فاطمہ

Published On 22 July,2024 11:17 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے لئے اقدامات جاری ہیں، وزارت آئی ٹی ڈیجیٹل پاکستان ویژن کی تکمیل کے لئے کام کر رہی ہے، اکانومی، گورننس، سوسائٹی کو ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ  ڈیجیٹل ایکوسسٹم ڈائیگناسٹک رپورٹ  کی لانچنگ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں، تقریب کا انعقاد ایس ڈی پی آئی اور ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) نے کیا۔

شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل منتقلی ملکی ترقی کے لیے بہت اہم ہے، ڈیجیٹل پاکستان پالیسی ڈیجیٹل منتقلی کو اگلی سطح پر لے جانے کے لیے راہ ہموار کر رہی ہے، ڈیجیٹل شمولیت ہماری ترجیح ہے، چاہتے ہیں کہ شہری اور دیہی علاقوں کے مابین ڈیجیٹل تقسیم کا خاتمہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے ذریعے ہی آگے بڑھا جا سکتا ہے، موجودہ حکومت ڈیجیٹل انوویشن اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے لیے کوشاں ہے۔

وزیر مملکت آئی ٹی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے تحت آئی ٹی کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہماری آئی ٹی برآمدات 3.223 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ذریعے آئی ٹی انڈسٹری کو مکمل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں، ڈیجیٹل ایکوسسٹم ڈائیگناسٹک رپورٹ ڈیجیٹلائزیشن کے لئے جاری اقدامات کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔




Recommended Articles