کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر دفتر خارجہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق مراد علی شاہ نے کہاکہ 3 نوجوانوں کو جبری طورپر میانمار سے اغوا کیا گیا جوکہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے، وفاقی حکومت سفارتی تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے مغویوں کی فوری بازیابی یقینی بنائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہاکہ نوجوانوں پر تشدد کیا گیا جس کی شدید مذمت کرتا ہوں، مراد علی شاہ نے مغوی نوجوانوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ مغویوں کی بازیابی کے لئے ہم اپنی پوری صلاحیت استعمال کریں گے۔