کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ ہمیں وزارتیں نہیں ملک میں آئین کی بالادستی چاہئے۔
پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کواعزاز حاصل ہے کہ 20 سال میں آصف علی زرداری پاکستان کے دوسری بار صدر منتخب ہوئے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی شخصیت دوسری بارصدر بنی ہے۔
نثارکھوڑو نے کہا کہ پیپلزپارٹی پورے ملک کی قیادت چاہتی ہے، بھٹو شہید ہوئے لیکن ہم نے نعرہ لگایا جمہوریت بہترین انتقام ہے، بی بی شہید ہوئیں تو پیپلزپارٹی نے پاکستان کھپے کانعرہ لگایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، ہم ملک میں ہیجان نہیں چاہتے، ہم ایسا نعرہ نہیں لگاتے کہ میں نہیں تو ملک میں بم ماردو، اللہ نہ کرے پاکستان کے سیاسی نظام کو کسی کی بدنظر لگے۔