اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے جماعت اسلامی کے مطالبات منظور کرنا شروع کر دیئے، گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا، چوتھے روز حکومت نے بڑا مطالبہ مانتے ہوئے جماعت اسلامی کے گرفتار کارکنان کو رہا کر دیا گیا، جماعت اسلامی کی جانب سے کارکنوں کی رہائی کی تصدیق بھی کر دی گئی۔
قبل ازیں حکومت کی مذاکراتی کمیٹی نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کیساتھ مذاکرات کیے تھے جس کے بعد تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں 35 کارکنوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، مذاکرات بڑے اچھے ماحول میں ہوئے، ہمارا ویژن ہے کہ پاکستان کو چلنے دو، پہلے ہی 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو سبسڈی دی گئی ہے۔