شہر قائد میں صبح سویرے بوندا باندی، موسم خوشگوار

Published On 29 July,2024 10:00 am

کراچی: (رطابہ عروس) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی پھلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، ویٹا چورنگی اور کورنگی کے اطراف میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔

گودام چورنگی، کلفٹن، حسین آباد، لیاقت آباد، شریف آباد میں بھی بادل برسے جبکہ سٹیڈیم روڈ، طارق روڈ، سندھی مسلم سوسائٹی میں بوندا باندی نے رنگ جما دیا۔

بلوچستان
دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب ہے تاہم ژوب، بارکھان، کوہلو، لورا لائی، سبی ، خضدار، ہرنائی اور زیارت میں بارش کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ جعفر آباد، قلات، آواران، نصیر آباد ، کیچ اور پنجگور میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔