اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ ختم نبوت پر ہمارا کامل ایمان ہے، کسی کو قتل کا فتویٰ جاری کرنے کا حق نہیں دیا جاسکتا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس حوالے سے ریاست کی زیرٹولرنس ہونی چاہئے۔
اعظم نذیرتارڑ نے کہا کہ یہ ایک ایسا قانونی ایشو ہے جسے پارلیمنٹ میں ڈسکس کیا جائے، عدالت کو آئین کی تشریح کا اختیارحاصل ہے، ملک کا نظام آئین وقانون کے مطابق چلے گا۔
انہوں نے تجویز دی کہ ملک میں بہت اچھےعالم دین موجود ہیں، معاملے کو کمیٹی کے سپرد کردیا جائے، فیصلے کو حرف با حرف پڑھنے کے بعد آرا مرتب کی جائے، یہ شرعی اور آئینی مسئلہ ہے، کمیٹی فیصلہ کرکےایوان کو بتائے گی کیا کرنا ہے۔
اعظم نذر تارڑ نے کہا کہ آئین کی تشریح کرتے ہوئے کچھ شقوں کو ری رائٹ کیا گیا ہے، کمیٹی کو ٹائم فریم دیں تاکہ معاملہ لٹک نہ جائے۔