اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی دانشمندانہ پالیسیوں، دور رس فیصلوں سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ فچ کا پاکستان کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کی ریٹنگ ٹرپل سی سے سی پلس کرنا ہمارے لئے حوصلہ افزا ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف نے کہا کہ کرنسی ریٹنگ بڑھنے سے پاکستان کا عالمی مارکیٹ میں اعتماد بحال اور بانڈز اجرا میں آسانی ہوگی۔