ہم زراعت کے شعبے، ریسرچ اور ٹیکنالوجی میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں: رانا تنویر حسین

Published On 29 July,2024 06:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے کہا کہ ہمارا زراعت کا شعبہ بہت پیچھے ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں زراعت کے شعبہ سے وابستہ ہوں، آج ہم ریسرچ اور ٹیکنالوجی میں بہت پیچھے ہیں۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فوکس کرنا ہے کہ زراعت ہی ہمیں آگے لے کر جائے گی، اس وقت فوڈ سکیورٹی جیسے بہت مسائل درپیش ہیں، اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہماری پیداواری صلاحیت نہیں بڑھ رہی، گندم کے معاملے پر صوبائی حکومت نے جو ڈیٹا دیا وہ 29 ملین تھا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سپارکو نے جو ڈیٹا دیا وہ 28 ملین کا تھا، ابھی تک ہم وہ سسٹم نہیں بنا سکے کہ ہمیں درست ڈیٹا ملے۔